18

سوات میں سیاحوں کا رش لگ گیا

سوات(فری ہینڈ نیوز)سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا ۔ سوات موٹروے کھلنے کی وجہ سے عید کے پہلے روز سے ابھی تک لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات پہنچ رہے ہیں ، فضاگٹ مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، گبین جبہ، مہو ڈنڈ، مٹلتان،گلیشئر، اتروڑ اور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھرے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے تمام ہوٹلز میں مشکل سے کمرے دستیاب ہیں ، جس کی وجہ سے اکثرسیاح ٹینٹوں میں راتیں گزا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں