26

کیلیفورنیا: عالمی باکس آفس پر ڈزنی کی فلم الٰہ دین کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

کیلیفورنیا(فری ہینڈ نیوز)27 سال بعد نئے انداز میں پیش کی جانے والی ڈزنی کی مشہور زمانہ کارٹون فلم الٰہ دین مداحوں کو اس قدر پسند آئی کہ ریلیز ہونےکے 3 ہفتوں میں ہی فلم نے600 ملین ڈالرز سے زیادہ کا کامیاب ترین بزنس کر لیا ۔ الٰہ دین 2019 میں کامیاب ترین بزنس کرنے والی چوتھی بڑی فلم بن چکی ہے، اپنی کامک ٹائمنگ کی وجہ سے مشہور اداکار ول اسمتھ کو جینی کے کردار میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، کامیڈی سے بھرپور فلم میں تمام اداکاروں کو مداحوں کی طرف سے بھرپور داد بھی مل رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں