56

بھارتی چینل کی حماقت، جگ ہنسائی کا سبب

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارتی نیوز چینل زی ہندوستان کی حماقت دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گئی ۔ بھارت میں مقامی نیوز چینل نے صحافت کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا،بھارتی طیارے کی گمشدگی کے متعلق حیرت انگیز بات کہہ دی ۔ بھارتی چینل نے گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی گمشدگی کا ذمہ دار ایلین کو ٹھرا دیا، جس نے خبر سنی یا دیکھی وہ ہکا بکا رہ گیا ۔ بھارتی نیوز چینلز کے کیا کہنے،ریٹنگ کے لئے جھوٹ اور عقل میں نہ آنے والی بات کا ڈھونڈرا پیٹنے سے بھی نہیں چوکتے ۔ اب مقامی نیوز چینل ایک نئی تھیوری لے کر سامنے آیا ہے، جس پر بھارت کی اپنی عوام ہی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے ۔ مقامی نیوز چینل زی ہندوستان نے دعوی کیا کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین لے گئے ہیں ۔ نیوز چینل کے اس دعوی پر سوشل میڈیا پر اس کا کافی مذاق بن رہا ہے، شہری بھارتی صحافت کے معیار پر سوالات اٹھا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں