17

بحیرہ عرب میں سائیکلون سے بھارت میں بارشوں کا امکان

کراچی،انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بحیرہ عرب میں بننے والے سائیکلون سے بھارتی ساحلی علاقوں میں اگلے دو دنوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز معمول سے زائد درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج پارہ47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ذراءع موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں میں مٹی، گرج چمک کے طوفان اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباوَ اگلے دو دنوں میں سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا، جس کے باعث کیرالہ سمیت بھارت کی ساحلی ریاستوں میں بارشیں ہوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں