13

امریکی شہر ڈیلاس طوفان کی زد میں

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں طوفان نےتباہی مچا دی ،مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور تیز بارش کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا،ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب کھڑی دیوہیکل کرین دوسرے عمارت پر آگری، درخت اکھڑ گئے اور پول گر گئے ۔ شہر کے ایئرپورٹ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ طوفان کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں