94

سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا کھلا اعلان ہے ۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر عام آدمی کی زندگی مشکل بنا رہی ہے، صنعتوں کے لیے گیس سستی اور عام صارف کے لیے مہنگی کردی گئی ۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا، چن چن کر ایسے ٹیکس لگائے جارہے ہیں جن کا منفی اثر صرف غریبوں پر آئے گا، حکومت نے غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند نہ کیا تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اس نا اہل حکومت کے خلاف جلد متفقہ لاءحہ عمل اپنائیں ورنہ غریب عوام خود بخود اس نا اہل حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بحران اور عدم استحکام سے بچنا ہے تو حکمران غریب دشمنی سے باز آجائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں