15

زرداری صاحب نے پہلے بھی گرفتاریوں کا ڈٹ کر سامنا کیا، خورشید شاہ

سکھر(فری ہینڈ نیوز)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب نے پہلے بھی گرفتاریوں کا ڈٹ کر سامنا کیا،ایسی انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوگی،خورشید شاہ نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک ہے، اس حکومت سے یہی امید تھی، جبکہ دوسروں کے کیسز میں انوسٹی گیشن کے دوران گرفتاری نہیں ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاوَنٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں