42

مائیک پومپیو رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے، دورے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو 24 جون کو نئی دلی کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں ، بھارت کے دورے کے بعد وہ سری لنکا کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ مائیک پومپیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ اوساکا میں جی 20 ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں