46

امریکا،بلند عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹر بلند عمارت کی چھت پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ۔ حادثےکے بعد عمارت کی چھت پرآگ لگ گئی جسے ریسکیو اداروں نے جلد ہی بجھادیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ سیونتھ ایونیو پر پیش آیا ۔ حادثے میں عمارت میں موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ نیویارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں تھا ۔ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کے مقام پرپہنچے والے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش بھی دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں