26

افریقی ملک مالی میں مٹی کا طوفان

افریقہ (فری ہینڈ نیوز)افریقی ملک مالی میں اچانک مٹی کا طوفان اْمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ۔ افریقہ ملک مالی کے شہر میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ اڑتی ریت،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو ئی ۔ طوفان کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ آسمان سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا ۔ رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں