23

شیخوپورہ: کار سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

شیخوپورہ(فری ہینڈ نیوز)پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ شیخو پورہ پولیس کے مطابق شیخو پورہ کے شرقپور روڈ کے علاقے بدو مرادے کے قریب نامعلوم کار سواروں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص سجاد احمد ورک جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سجاد احمد ورک گائوں سے شیخوپورہ شہر آ رہا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ قتل کسی سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر گھریلو جھگڑے کے دوران سرگودھا میں 4 بچوں کی ماں نے فائرنگ کر کے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئی، مذکورہ جوڑے میں آئے دن جھگڑا رہتا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں