15

آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کادس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ گزشتہ روزجعلی اکاءونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری کو گرفتار کیا تھا ۔ نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی ۔ جعلی اکاوَنٹس، ضمانت مسترد، زرداری گرفتار، نیب آج ریمانڈ لے گا، پیپلز پارٹی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، پھانسی اور دھماکوں سے نہ جھکے گرفتاریوں سے کیا جھکیں گے،بلاول آصف علی زرداری کی آج نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس کے 300 اہلکار نیب پنڈی کے دفتر پر تعینات کیے گئے تھے ۔ احتساب عدالت کے باہر 500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ، نیب عدالت اور نیب پنڈی کے باہر رینجرز اہلکار بھی گشت کر تے رہے ، نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں ۔ اس موقع پر پی پی کارکنوں کو آب پارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، فیض آباد اور داخلی راستوں پر اینٹی راءٹ فورس کا دستہ تعینات رہا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی اکاءونٹس کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں