33

ہیر پھیر کرنیوالوں کے سر غنہ کا جیل پہنچنا معمولی نہیں ‘فواد چوہدری

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی اکاءونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے زرداری کو گرفتارکرلیا ۔ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں ۔ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں ۔ فواد چوہدری نے ٹوءٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا ۔ جعلی اکاوَنٹس، ضمانت مسترد، زرداری گرفتار، نیب آج ریمانڈ لے گا، پیپلز پارٹی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، پھانسی اور دھماکوں سے نہ جھکے گرفتاریوں سے کیا جھکیں گے،بلاولانہوں نے کہا کہ دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائی گئیں ، وہ واپس ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں