16

قومی مال پر ہاتھ صاف کرنیوالوں کا احتجاج عوام مسترد کردیں گے‘فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے ۔ واضح رہے آ صف زرداری کی گرفتاری اورانتقامی کارروائیوں کے خلاف پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹوءٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کے خلاف تحریک چلا کر خود کو رسوا کرنے کا انتظام کر رہا ہے ۔ کرپٹ ٹولہ عوام کے خلاف تحریک چلا کر خود کو رسوا کرنے کا انتظام کر رہا ہے ۔ قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے،ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند درجنوں افراد کا باہر نکلنے سے ہو گیا ۔ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے ۔ ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند درجنوں افراد کا باہر نکلنے ہو گیا ۔ یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے ۔ ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے،نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے ۔ پانامہ ہم نے جاری نہیں کیا تھا ۔ اطلاعات کے لئے معاون خصوصی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ ہمیشہ دوسروں کے کاندھے پر سوار ہو کے آئی،یہ صرف سازش کر سکتے ہیں مزاحمت نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے،ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے;46; نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے،پانامہ ہم نے جاری نہیں کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں