38

اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم کی حدیں پار کر چکا ہے‘مریم نواز

لاہور(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم کی حدیں پار کر چکا ہے ۔ مریم نواز نے حمزہ شہبازکی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے ۔ نالائق اعظم اور اسکی جعلی حکومت جو مرضی کرلے، مسلم لیگ ن ہر صورت عوام کی آواز بنے گی، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے نئی، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار !مریم نواز نے حمزہ شہباز کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’حمزہ ! سربلند ہو کے رہنا،کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، انشاء اللہ ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے نئی ہیں ، ہم نے توڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر لیا ۔ حمزہ شہباز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں