53

زرتاج گل اب بھی اپنی سیٹ پر ابھی تک براجمان…..(تجزیہ:محمد الیاس چوہان)

اٹلی(تجزیہ: محمد الیاس چوہان) زرتاج گل اب بھی اپنی سیٹ پر ابھی تک براجمان ہیں اس قوم کو کرپشن اور ناجائز طریقہ سے دوسروں کے حقوق چھین کر اقربا پروری کرنے والوں سے پاک پاکستان اور کابینہ چاہئے جس میں ہر پاکستانی اپنے حق کو بآسانی حاصل کر سکے ناکہ زرتاج گل جیسیوں کو من مانی کرکے اپنی مرضی سے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر اپنوں کو نوازنے اجازت دی جائے عوام کا حق چھیننے والے کبھی ملک و قوم کے لئے مخلص نہیں ہوتے چاہے کسی بھی پارٹی سے ان کا تعلق ہو ن لیگ سمیت ۔پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی کرپشن کی انتہا کے باجود ایسی ڈھٹائ سے کام لے رہے ہیں جیسے بالکل صاف دامن ہیں مگر حقائق کچھ اور ہیں ۔اب رہتی کثر موجودہ حکومت کی کابینہ کی نااہلی پہ نااہلی نااہلی ۔۔۔۔۔ اور اقربا پروری دوسروں سے سبقت لے رہی ہے اس ملک کو ان چند مفاد پرست لیڈران کے رحم کرم پر چھوڑا تو ملک کا مزید دیوالیہ نکال دیں گے یہ چند سیاسی گروہ جو پاکستان کا ٹیکس چور پیسہ چوری کرکے محلات تعمیر کررہے ہیں عوام مزدور کسان ۔ عام آدمی کو ایک وقت کی روٹی کی فکر ہے کہ کیسے بچوں کا پیٹ پالوں۔ نہ وہ حکومت لاکھ نوکریاں نہ گھر ۔ نہ نہ تیل نہ آٹا ۔ بلکہ مہنگائ نے اب عام آدمی کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے، اور یہ دونوں ہاتھوں سے سابقہ حکومتوں کی طرح لوٹ رہے ہیں۔ اور کاہل ناہل بھی ہیں جنھوں نے ملک کی دولت لوٹی ہے ان کو گرفت میں لاکر لوٹی ہوئ دولت واپس ملک میں لانے کی ان کی پہلی پالیسی تھی جو کہ ابھی تک عوام انتظار کر رہی ہے اور پیسہ تلاش کر رہی ہے اور اسد عمر کی سابقہ عقل مندی پر عوام پریشان ہو رہی ہے کی اس نے ملک کو ناتجربہ کاری کی وجہ سے مزید دیوالیہ کی طرف لے گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں