31

عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،عثمان بزدار

لاہور(فری ہینڈ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے ۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدنتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں، دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں