34

قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے‘ عمران خان

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیاہےکہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کر کے ان سے مجرمانہ سلوک کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی لانڈر نگ کرنےوالوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا،کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتاہے؟ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوکوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے، انہوں نےہماری قوم کو نقصان پہنچایا. وزیر اعظم نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں، ان کی آو ٔبھگت تو کسی بھی طرح ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں