25

فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) سابق صدر ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق فریال تالپور کو سابق صدر آصف زرداری کی طرح جعلی اکائونٹس کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب حکام کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلالیا گیا ہے،ان کی رہائش گاہ ہاؤس 13اسٹریٹ 19ایف 8ٹو کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے۔ فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پیر 10 جون کو مسترد ہوئی،اسی روز نیب ٹیم نے سابق صدر کو زرداری ہائوس اسلام آباد سے حراست میں لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں