75

نیب حوالات میں قرآن کی تفسیر پڑھ رہا ہوں،حمزہ شہباز

لاہور(فری ہینڈ نیوز) پنجاب اسمبلی کےقائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بتایا کہ وہ نیب کی حوالات میں قرآن کی تفسیر پڑھ رہے ہیں اور روزانہ تلاوت بھی کرتے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی، میں کرپشن کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتقام اور بغض رکھنے والا بالآخر خود ہی اس میں جل کر راکھ ہوجاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ نیب حوالات میں تلاوت قرآن پاک اور اس کی تفصیر پڑھ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں