45

کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے‘ بلاول بھٹو

کراچی(فری ہینڈ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے،امید کرتا ہوں کہ عمران خان نے کراچی سمیت پورے ملک سے جو وعدے کئےہیں وہ پورے کریں گے۔ ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت ملنے پر بلاول بھٹو زرداری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میرے صوبے سے کسی کو وزارت ملی، ایم کیوایم دوستوں کے لیے خوش ہوں کہ ان کے پاس اضافی وزارت آگئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے عمران خان نے ڈی سیلینیشن پلانٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، سندھ حکومت مدد کو تیار ہے مگر عمران خان پیچھے ہٹ گئےہیں۔ انہوں نےکہا کہ کراچی کے لئے عمران خان نے کے فور منصوبے کی پوری فنڈنگ دینے کو کہا تھا مگر وہ بھی نہیں ہوئی۔بلاول نےمزید کہا عمران خان نے کراچی پیکج کا کہا، اس پیکج کے فنڈز کافی نہیں، فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے، پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں