80

برطانوی وزیرکا غیر اخلاقی رویہ سامنے آگیا

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز) خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تقریریں کرنے والے برطانوی وزیرمارک فیلڈکا غیر اخلاقی رویہ سامنے آگیا۔ عشائیے کے دوران ماحولیاتی آلودگی کیخلاف مظاہرہ کرنےوالی خاتون کو گردن سے دبوچ کر کمرے سے باہر نکال دیا،مارک فیلڈ نے واقعہ پر معافی مانگی اور کہااُن کا خیال تھا کہ خاتون مسلح تھی۔ وزیراعظم ٹریزا مے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مارک فیلڈ کو معطل کردیا۔ گرین پیس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے وزیر کی تقریر کے دوران اٹھ کر نعرے لگائے تھے، جس پر کنزرٹیو پارٹی کے وزیر مارک فیلڈ نے انہیں زور زبردستی کر کے باہر نکال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں