24

بورس جانسن کے گھر چیخ و پکار پر پولیس پہنچ گئی

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز) چیخ و پکار اور ٹکرانے کی انتہائی بلند آوازیں آنے پر پولیس برطانیہ کی حکمراں جماعت کے سرِفہرست امیدوار بورس جانسن کے گھر پہنچ گئی۔ 55 برس کے بورس جانسن اس گھر میں اپنی 31 برس کی دوست کیری سائمنڈز کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے اس گھر سے شور شرابے کی آوازوں سے متعلق رپورٹ اہل محلہ نے دی، جن کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے مس سائمنڈ کو بورس جانسن سے باآواز بلند یہ کہتے سنا تھا کہ مجھ سے دور ہو جاؤ اور میرے گھر سے نکل جاؤ جبکہ بورس جانسن اپنی دوست پر چیخ رہے تھے کہ میرا لیپ ٹاپ چھوڑ دو۔ تھوڑی دیر بعد گھر میں کسی چیز کے زور سے ٹوٹنے کی آواز آئی۔ بورس جانسن برطانیہ کی حکمراں جماعت ٹوری پارٹی کی سربراہی کے لیے انتخاب کی دوڑمیں سرِ فہرست ہیں ان کامقابلہ جریمی ہنٹ سے ہوگا، جو کامیاب ہو گا وہی برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم ہو گا۔ پولیس گھر پہنچی تو بورس جانسن اور ان کی دوست کیری سائمنڈز نے پولیس کو مطمئن کر کے واپس بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں