42

امریکا: وائٹ ہاؤس میں رنگارنگ پکنک کا اہتمام

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں دوسری بارکانگریشنل کی رنگا رنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔ اس شاندار پکنک میں نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی اورتمام شرکا ء وائٹ ہاؤس میں بڑے خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔ دوسری جانب بچوں نے بھی اس پکنک کو خوب انجوائے کیا۔ یاد رہے کہ 2017 میں بھی وائٹ ہاؤس میں اسی نوعیت کی پکنک منعقد کی گئی تھی جس میں بہت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں