24

مہوش حیات کا آئٹم نمبر کے ناقدین کو جواب

کراچی(فری ہینڈ نیوز) مہوش حیات نے آئٹم نمبر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے جمالیاتی طور پر رقص کو فن کی سب سے بہترین شکل قرار دے دیا۔ فلم’ ’باجی‘‘کے لیے مہوش حیات کا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جب سے ریلیز ہوا ہے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کچھ صارفین مہوش حیات کو گانے میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نقل کرنے پر کھری کھوٹی سنارہے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس بات پر غصہ کر رہے ہیں کہ مہوش حیات آئٹم نمبر کیوں کرتی ہیں۔ صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ شوبز سے وابستہ کچھ لوگ بھی آئٹم نمبر کی مخالفت میں بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں تاہم مہوش حیات نے آئٹم نمبر کے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے اس ڈانس نمبر پر پرفارم کرنا میری مرضی تھی۔ بطور اداکارہ اور فنکارہ یہ میری جاب ہے۔ ایک عورت کے طور پر مجھے میرے کام نے بااختیار بنایا۔ میرے لیے رقص جمالیاتی طور پر فن کی سب سے بہترین شکل ہے۔ مہوش حیات نے اپنی ڈانس پریکٹس کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ گانے کا سب سے مشکل اورمیرا سب سے پسندیدہ اسٹیپ یہ تھا (دراصل یہی وہ ڈانس اسٹیپ ہے جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ یہ کترینہ کیف کی نقل ہے)۔ مہوش حیات نے عثمان خالد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی بہترین کوریوگرافی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں