67

پیرس: عمارت میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

پیرس(فری ہینڈ نیوز) فرانس کے درالحکومت پیرس میں ہفتے کی صبح ایک چھ منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جسکے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں،البتہ ایک شخص کے شدید طور پر جھلسنے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع اس عمارت میں ایک ریسٹورنٹ اور ایک حمام بھی ہے۔ادھر مقامی میئر نے کہا کہ انکی اطلاع کے مطابق عمارت میں کوئی اسٹرکچرل نوعیت کی خرابی نہیں ہے ۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بالا عمارت کے علاوہ ارد گرد کی مزید عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔آگ لگنے کے واقع کے بعد درجنوں فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف رہے ۔ اس موقع پر امدادی ادارے، پیرس کے پولیس کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے۔آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں