50

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 4 افراد لاپتا

چین(فری ہینڈ نیوز) چین کے جنوب مغربی حصوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلوں میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ 4افراد لا پتا ہوگئے۔ چین کے گوئی ژو صوبے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ شہروں کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ سیلابی ریلے کئی گاڑیاں بھی بہا لے گئے۔ پولیس اور فائرفائٹرز کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد لاپتا ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں