109

’باپ مفاہمت کا چیمپئن اور بیٹا پھولن دیوی بنا ہوا ہے‘عالیہ حمزہ،تاشفین صفدر

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) تحریک انصاف کی خواتین ایم این ایز نے کہا ہے کہ باپ مفاہمت کا چیمپئن اور بیٹا پھولن دیوی بنا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این ایز نے نیوز کانفرنس کی اور بلاول بھٹو کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کل دنیا نے بلاول بھٹو زرداری کا کٹھ پُتلی تماشا دیکھا، باپ مفاہمت کا چیمپئن اور بیٹا پھولن دیوی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باپ کل اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کر رہا تھا، آج این آر او کے لیے منتیں کررہا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این ایز نے یہ بھی کہا کہ بلاول خود والد اور پھپھو کی کٹھ پتلی ہیں، بلاول کے نانا بھی جنرل ایوب کی کٹھ پتلی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں