39

حب: گڈانی کے سمندر میں دوافراد ڈوب کرجاں بحق

کراچی(فری ہینڈ نیوز) کراچی سے پکنک منانے کے لئے آنے والے دو افرادگڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گڈانی رولر ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں،جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں