25

فرانس میں شہریوں کا گرمی سے براحال

فرانس(فری ہینڈ نیوز)فرانس بھر میں بھی شدید گرمی درجہ حرارت 35 سے 40 سینٹی ڈگری تک جا پہنچا، ملک میں گرمی کے زور سےایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے سورج آگ برسا رہا ہے۔ فرانسیسی مرد وزن نے گرمی سے نمٹنے کےلئے ہلکے لباس زیب تن کرنے کے علاوہ ساحل سمندر اور جنگلوں کا رخ کر لیا ہےجبکہ سوئمنگ پولز پر رش بڑھ گیا ہے اور اکثر تعلیمی اداروں میں تعطیلات شروع ہو گئی ہیں،امدادی ٹیمیں شدید گرمی کے علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ واضح رہے کہ14 سال قبل اتنی شدید گرمی کے باعث فرانس میں ہزاروں عمررسیدہ افراد ہلاک ہوگئے تھے گرمی کو کم کرنے کےلئے بڑے شہروں میں فوارے چلائے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت نے لوگوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے ،تارکین وطن نے بھی اپنے اپنے ملکوں کا رخ کر لیا ہےجبکہ گرمی سے بھاگ کر یورپ کا رخ کرنے والے بھی گرمی کی شدت سے گھبرا گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں