24

شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ گئے

برسلز(فری ہینڈ نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ گئے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ گئے، جہاں سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے اُن کا بھر پور استقبال کیا۔ اپنے اس 2 روزہ دورے میں وزیر خارجہ یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط کریں گے۔ اپنی آمد کے بعد وزیر خارجہ نیٹو سیکٹری جنرل جان سٹولٹن سے ملاقات کے لیے نیٹو ہیڈ کوارٹر جائیں گے جبکہ آج تین بجے سفارت خانے میں وہ پاکستانی کمیونٹی سے خطا ب اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں