35

تین ارب ڈالر دینے پر امیر قطر کا شکریہ‘شیخ عبدالحفیظ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کو 3ارب ڈالر دینے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری پر امیر قطر کے شکر گزار ہیں۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ امیر قطر نے ڈپازٹ اور براہ راست سرمایہ کاری کے لئے 3ارب ڈالر دیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیر قطر آپ کا یہ تعاون دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں