44

یورپی یونین، پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط

برسلز(فری ہینڈ نیوز) یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط ہوگئے۔ یورپین یونین کی جانب سے یورپین خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موغرینی جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں فریق امن و خوشحالی، تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سائنس، تعلیم، نقل مکانی کرنے والوں کے امور اور ثقافت کے موضوع پر ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں گے۔ یہ معاہدہ تعلیم بشمول اعلیٰ فنی تعلیم کے علاوہ پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور یورپین یونین کے رکن ملکوں کے درمیان پل کا کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں