27

کلچر اور ثقافت اور اہل ذوق کا اپنا ذوق……..(تحریر:محمد الیاس چوہان)

اٹلی(تحریر:محمد الیاس چوہان) پولتیلو پاکستان کمیونٹی کا پرانا تاریخی کلچر اور ثقافت اور سپورٹس اور ملن بھائ چارہ کو فروغ دینے والا تاریخی میلہ جو پا ک فیڈریشن کے بچپن کے دور سے شروع ہوا تھا چوہدری شبیر کوٹلہ کے دور سےجو شروع ہوا اور آج بھی پاک فیڈرشن اور پاکستان کمیونٹی کے تعاون سے جاری ہونے والا یہ میلہ جاری ہے حالات کےساتھ ساتھ اس میں کئ تبدیلیاں ہوئی ںسابقہ دور میں پاکستان کمیونٹی اٹلی اور خصوصی طور ہر پولتیلو کمیونٹی اور پاک فیڈرشن کے تعاون سے پاک فیڈرشن کا یہ شروع کیا یوا ثقافتی میلہ پورے اٹلی میں بہت مقبول تھا اور ہے اہلیان پولتیلو اور گردو نواح کی پاکستان کمیونٹی نے ہمیشہ دل جان سے محنت کرکے اس کو کامیاب اور بہتر سے بہتر کرنے کی کاوش کی اور اس تاریخی میلہ کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ ہر پاکستانی اس کو اپنا میلہ اپنا ثقافتی پروگرام سمجھ کر اس میں بھر پور تعاون بھی کرتا ہے اور شرکت بھی پولتیلو کی کمیونٹی انتظامیہ اور میلے کے آرگنائزر عمران پوری ٹیم اور مختلف شخصیات چوہدری گلزار احمد دوچھہ ،چوہدری نثار احمد دوچھہ اور انکی پوری ٹیم نے انتھک محنت کی اور ان سب کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ہمیشہ اس میں چار چاند لگتے تھے اور لگتے ہیں جس میں آج بھی دوچھہ برادران اور پوری انتظامیہ ا بھر پور محنت سے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے انتھک محنت سے میلہ کراا رہی ہے اور دعا ہے یے کہ اللہ تعالی ان سب کو پاکستان کے لئے ہمیشہ زندہ اور قائم رکھے، اس میلہ کی ایک خاص خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں کی اٹالین انتظامیہ ادارے اس میں بھر پور تعاون اور شرکت بھی کرتے ہیں وہاں کی لوکل اٹالین انتظامیہ نے ہمیشہ بھر پور ساتھ دیا اور دیتے ہیں اور پاکستان سے بہت سی شخصیات نے اس میلے میں شرکت کرکے ہمیشہ اس میلے کو رونق بخشی ۔ وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ اب میلہ کی اصل عکاسی میں بھی تبدیلی آنے لگی ہے جہاں پہلے پاکستان کی سپورٹس ۔ کلچر ثقافت ۔ میل ملن اور دوریاں کم کرنےکا بہترین سبب یوتا تھا اب مختلف وجوہ کی بنیاد ہر اس میں کئ نمایاں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں جہاں پاکستان کے کلچر کی بجائے کوئ اور ہی کلچر نظر آرہا ہے شخصیت پرستی ۔ اور انا زیادہ نمایاں ہوتی نظر آرہی ہے عام آدمی سفید پوش سرنگوں کئے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر کچھ اور ہی محسوس کر رہا ہے فیس بک پر یہ تصاویر سوالیہ نشان بنی کسی اور ثقافت کی ترجمانی کررہی ہیں اگر یہ ہی ثقافت اور کلچر کی عکاسی ہے تو پھر پاکستان کمیونٹی کے لئے اپنے بچوں کو جواب دینے کے لئے کئ سوال جنم لے رہے ہیں
ضمیر اپنا اپنا ۔ سوچ اپنی اپنی۔ دولت اپنی اپنی ۔
مگر کلچر اور ثقافت ایک ہی
میرے مطابق۔
پاکستان زندہ باد۔
پاکستان کمیونٹی زندہ باد
پاکستان کا کلچر ثقافت ۔رہن سہن ۔میل ملاپ۔ محبت ۔ پیار اور سپورٹس پولتیلو کمیونٹی پائندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں