43

حضرت پیر محمد علاوالدین صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک30,29,28 جون کومنعقد ہوگا

کھاریاں(فری ہینڈ نیوز) سالانہ محفل عرس مبارک نیریاں شریف آزاد کشمیر خواجہ خواجگان نیریاں شریف و حضور شیخ العالم حضرت پیر محمد علاوالدین صدیقی نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ مورخہ 30,29,28 جون 2019 کی تقریبات کا شیڈول ، انشاء اللہ بروز جمعہ 28جون 2018 بعد از نماز مغرب نشت اوّل عرس مبارک خواجہ پیر دُراب خان غزنوی المعروف پیر ثانی لاثانی رحمتہ اللہ علیہ و خواجہ پیر عبد الغفار غزنوی رحمتہ اللہ علیہ زیر صدارت جانشین حضور شیخ العالم علامہ پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نقشبندی الازہری مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر حضرت پیر فیاض الحسن سروری قادری دربار حضرت سلطان باھو رح و جانشین پیر عبد الغفار غزنوی حضرت علامہ پیر احمد رضا غزنوی دامت برکاتہ العالیہ۔ نشست دوئم مورخہ 29 جون 2019 بروز ہفتہ بعد از نماز عصر چادر پوشی ، بعد از نماز مغرب حسن قرات ، نعت ، علماء خطابات ، درس تصوف ، ذکر و دُعا جانشین حضور شیخ العالم علامہ پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نقشبندی الازہری مرکزی سجادہ نشین نیریاں شریف آزاد کشمیر ، مرکزی نشست مورخہ 30 جون 2019 بروز اتوار کا آغاز صبح 10:30 بجے پاکستان کے وقت ہو گا جس میں تلاوت قرآن پاک ، نعت ، علماء کرام ، مشائخ عظام و خلفاء ، سیاسی و سماجی شخصیات کے خطابات ہوں مرکزی خطاب و خصوصی دُعا جانشین حضور شیخ العالم علامہ ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نقشبندی الازہری مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر ارشاد فرمائیں گے ، عرس شریف کی مرکزی مجلس پاکستان مین کوہ نور ٹی وی پر براہ راست دن 1:30 بجے نشر ہو گی جبکہ برطانیہ ، یورپ و دیگر ممالک میں تکبیر ٹی وی سکاۓ 749 پر برطانیہ کے وقت صبح 09:30 براہ راست دیکھی جا سکے گی اسکے علاوہ سوشلا میڈیا کے دوست پیر سلطان العارفین صدیقی صاحب کے پی پر اور یو ٹیوب چینل پر لائیو دیکھ سکیں گے ، قافلے گجرات لالہ موسی کھاریاں سے حافظ مظہر الحق حافظ عبدالحق کی قیادت میں عرس شریف روانہ ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں