57

راحت فتح علی خان کی ڈگری ملنے کے بعد نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

لندن(فری ہینڈ نیوز) پاکستان کے مقبول ترین گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے جس میں وہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے کے بعد نعت پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی خوبصورت آواز سے دیوانہ بنانے والے گلوکار راحت فتح علی خان کو حال ہی میں موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ ان خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز راحت فتح علی خان نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، راحت فتح کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے جس میں وہ اعزازی ڈگری ملنے کے بعد اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر راحت فتح علی خان نے نعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس نعت کی کپموزیشن اور بول تقریباً 600 سے 700 سال پرانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں