46

امریکی دوشیزہ کی نوابشاہ کے بیروزگار سے شادی

نوابشاہ(فری ہینڈ نیوز) نواب شاہ میں امریکی دوشیزہ نے اسلام قبول کرکے بے روزگار نوجوان سے شادی کرلی، نکاح ڈی ایس پی آفس میں پڑھایا گیا۔ امریکی دوشیزہ سے نواب شاہ کے راشد رسول راجپوت کی انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی، راشد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب اس کا اسلامی نام خدیجہ ہے۔ راشد کے مطابق خدیجہ امریکا کی ایک یونیورسٹی میں لیکچرار ہے، جبکہ وہ خود بے روزگار ہے اور خدیجہ اس کے معاشی حالات سے واقف ہونے کے باوجود اس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہے۔ شادی کے بعد راشد اور اس کی اہلیہ خدیجہ بہت خوش ہیں اور یہ نوبیاہتا جوڑا مقامی ہوٹل میں مقیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں