49

منظم جرائم و دہشتگردی کا اشتراک روکنا ضروری ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک(فری ہینڈ نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ منظم جرائم اور دہشت گردی کا اشتراک روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محدود وسائل میں انسدادِ منشیات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات، اغواء برائے تاوان، اسمگلنگ اور دیگر جرائم دہشت گرد گروہوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری کو ان خطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنی ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تعاون، معلومات اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے سے منظم جرائم اور دہشت گردی روکی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں