44

عمران ٹرین حادثے پر شیخ رشید سے استعفیٰ لیں گے؟ بلاول بھٹو

صادق آباد(فری ہینڈ‌نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صادق آباد میں اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ ٹرین حادثوں پر استعفوں کی وزیر اعظم عمران خان نے بہت مثالیں دیں، کیا وہ اب اس حادثے پر اپنے وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفیٰ لیں گے؟ چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ شیخ رشید احمد کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثات کے ذریعے نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھڑی بوگیوں کو ملا کر نئی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور عمران خان صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج علی الصبح رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں 16 افراد جاں بحق، جبکہ 67 زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں