54

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(فری ہینڈ‌نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے، عمران خان نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک، قائد ایوان شبلی فراز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پُراعتماد ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہاؤس کو شاندار انداز میں چلارہے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو یقین دہانی کرائی کہ تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں