31

امریکی صدر کا حافظ سعید کی گرفتاری پر ردعمل

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری 10سال کی تلاش کے بعد عمل میں آئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ممبئی حملے کا نام نہاد ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری 10سال کی تلاش کے بعد عمل میں آئی ہے، ماسٹر مائنڈ کی تلاش کےلئے 2 برس سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حافظ سعید کو اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے لئے جارہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں