46

نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کے گھر میں داخل ہوگئی

کراچی(فری ہینڈ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی۔ نیب کی ٹیم خواتین اہلکاروں کے ہمراہ مفتاح اسماعیل کے گھر میں داخل ہوگئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل گھر پر موجود نہیں ہیں،تاہم نیب حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ گھر ہی میں موجود ہیں۔ نیب اہلکاروں کی بڑی تعداد کراچی میں مفتاح اسماعیل کے گھر کے باہر موجود ہے،گھرکے اطراف کی تمام گلیوں کے کونے پر افسران گاڑیوں میں موجود ہیں۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کے باہر مختلف جگہوں پر پیدل نفری بھی موجودہے، جو کہ صرف ہائی کمان کے اگلے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا فون بھی دوپہر تین بجے سے بند جارہا ہے، چیرمین نیب نے مفتاح اسماعیل اور پی ایس او کے سابق ایم ڈی عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی لاہور سے گرفتار کیے جانےکا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں