26

وزیراعظم کی عوام کو ریلیف دینے کی ہدایات

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عوام کو ریلیف دینےکی ہدایات دے دیں۔ لاہور میں ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان نے عثمان بزدار کو مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ وزیراعظم نے دورہ لاہور میں تاجروں اور سماجی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں