30

افغانستان: کابل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک

افغانستان(فری ہینڈ نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔دھما کے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔ کابل پولیس کے مطابق دھماکا علاقے میں نصب آئی ای ڈی سے کیا گیاہے، جس کی فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں