22

کراچی میں بچیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(فری ہینڈ نیوز) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرکے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالغفار کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیاہے ، ملزم نے بچی کی تصاویر اسکی ایک رشتے دار خاتون کو بھی بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم بچی کو تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم نبراز کم عمر لڑکیوں کی تصاویر اور وڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ عبدالغفار نے کہا کہ ملزم کےموبائل فون سے اور بھی کم عمر بچیوں کی تصاویر ملی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ چائلڈپورنوگرافی کیس میں صلح کی گنجائش بھی نہیں ہے، جبکہ چائلڈ پور نوگرافی میں کم ازکم7سال قید، 50لاکھ روپے یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں