37

سینیٹ میں حکومت کو بد ترین شکست ہوگی، احسن اقبال

نارووال(فری ہینڈ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں حکومت کو بد ترین شکست ہوگی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بدترین کرپشن کررہی ہے، ان کی طرف سے اپنے وزیروں کو ٹھیکے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت دوبارہ مچھلی منڈی لگائےگی اور ہارس ٹریڈنگ کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ریورس گیئر لگا کر ملک کو 2002ء میں لا کھڑا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نمایندوں سے گالیاں نکلوا لو، کردار کشی کروالو مگر کام صفر ہے، حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ کےدور میں ہر سال پچھلے سال کی نسبت ترقی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں