27

عمران خان سے پاک امریکا بزنس کونسل کے وفدکی ملاقات

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان سے پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں گوگل، فیس بک سمیت امریکا کی کئی بڑی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی شامل تھے، وزیراعظم سے پاکستانی امریکن ڈونرز کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد کی قیادت ایگزیکٹو نائب صدر مائیرون بریلینٹ کررہے تھے، وفد میں پاک امریکا بزنس کونسل کے وائس چیئرمین ضیاء چشتی، اسپیرانز اجیلالین اور امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز تھے۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستانی معیشت کے لیے پاک امریکا بزنس کونسل کی معاونت کو سراہا، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا، کونسل کی رکن کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو وسعت دے کر فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔ مائیرون بریلینٹ اور دیگر ایگزیکٹوز نے پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وفد کی جانب سے اصلاحات کی حکومتی کوششوں میں بھرپور مدد کی پیش کش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں