44

سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں، جہانگیر ترین

کراچی(فری ہینڈ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نےکہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔ وفد کی صورت میں پی ٹی آئی کے رہنما اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بہادر آباد مرکز پہنچے۔پی ٹی آئی وفد میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی،خرم شیر زمان، سعید آفریدی و دیگر شامل تھے۔ ایم کیو ایم کی طرف سے پارٹی کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، امین الحق، نسرین جلیل اور میئر کراچی وسیم اختر موجود تھے۔ دونوں پاریٹوں کے درمیان اہم سیاسی امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے خالد مقبول صدیقی اور جہانگیر ترین نے گفتگو کی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی رہی، صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے بھلائی کی توقع نہیں، صوبے کے شہری علاقے ان کے لئے لوٹ کا مال تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مفادات کبھی بھی ملکی مفاد سے بالاتر نہیں ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں