50

نوجوان کامیابی کیلئے شارٹ کٹ مت ڈھونڈیں، آرمی چیف

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کامیابی کے لئے شارٹ کٹ مت ڈھونڈیں۔ آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ 2 دہائیوں میں بڑے چیلنجوں کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیلنجوں کا پاکستانی قوم اور فوج نے کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیلنجوں سے نمٹنے میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، نوجوان اپنے اندر اعتماد پیدا کریں، میرٹ پر ڈٹے رہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ نوجوان قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا ہوں، کامیابی کے لیے شارٹ کٹ مت ڈھونڈیں۔ آرمی چیف نے نوجوانوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے نوجوان پاکستان کو اس کی درست سمت لے جانے میں کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے توقع ہے وہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں