25

سعودی سیکورٹی فورسز کا حج کے موقع پر تیاریوں کا مظاہرہ

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز) سعودی سیکورٹی فورسز نے حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی تیاریوں کا متاثر کن مظاہرہ کیا۔ مکہ مکرمہ میں لاکھوں عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہورہے ہیں، ایسے میں سعودی سیکورٹی فورسز نے فوجی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کسی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے حملہ آوروں کے خلاف سعودی فورسز کی تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آگ کے شعلوں میں گھری عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں